ارشد شریف قتل

ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کے سوموٹو ایکشن کے بعد اب اسے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کے قتل پر ازخونوٹس لیا تھا، کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 5 جنوری کو کرے گا۔
ذراٗع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے جس کے مطابق لارجر بینچ 5 جنوری کو دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اسپیشل جےآئی ٹی سے ارشد شریف کےقتل کی پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا