پاکستان دہشتگردی

پاکستان دہشتگردی کےخلاف دفاع کا حق رکھتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

ویب ڈیسک: امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل سیکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان سے باخبر ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف دفاع کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان کو کہا جائے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں، افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔ نیڈ پرائس نے بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔ ۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر