111 5

نیب نے تیسری بار شہباز شریف کو طلب کر لیا

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نیب نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں پیر کے روزآج طلب کرلیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر 5 ہفتے قبل جب سے وطن واپس آئے ہیں نیب نے انہیں تیسری مرتبہ طلب کیا ہے۔طلبی کے نوٹس میں شہباز شریف کو انسدادِ بدعنوانی کے ادارے کے لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم دفتر میں 12 بجے مطلوبہ دستاویزات اور شواہد کے ہمرہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔قبل ازیں 17 اور 22 اپریل کو شہباز شریف نے کورونا وائرس کے باعث صحت کو وجہ بناتے ہوئے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا حالانکہ نیب نے انہیں طبی ہدایات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا