نیا کورونا ویرینٹ پاکستان

چین میں پایا جانیوالا نیا کورونا ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک :چین میں پائے جانے والے کورونا کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں تصدیق ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت اور آغاخان یونیورسٹی کے ماہرین نے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔ این آئی ایچ اور آغا خان یونیورسٹی حکام نے بتایا کہ جینوم سی کونسنگ سے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی گئی ہے
ابھی تک پاکستان میں بی ایف7 ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی جو تیزی سے پھیلتا ہے۔ سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ غالب امکان ہے بی ایف7 ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے اور مجھے 100 فیصد یقین ہیکہ دونوں ویرینٹس پاکستان آچکے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق پاکستان کو دونوں نئے ویرینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، یہاں قوت مدافعت بہت بہتر ہے، ماہرین صحت نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے چین جیسے حالات پیدا ہونے کا قطعاً کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید دیکھیں :   پشاورہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 107 ججز کو تبدیل کردیا