240 F 297026455 5Bhj2T5KRwlAbMOIFWXinpHP9RcCC898

امریکی سیکیورٹی گارڈ نے ماسک نا لگانے پر ایک شخص کو گولی مار دی

مشی گن: امریکا میں ایک گاہک کے بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے گاہک کو ہلاک کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ میں ڈالر سپر اسٹور پر گارڈ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 43 سالہ شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈالر سپر اسٹور کے مرکزی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ اور ایک گاہک کے درمیان تکرار جاری ہے اور اسی دوران گارڈ نے گاہک پر فائرنگ کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مذکورہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے صارفین نے دعوی کیا کہ سیکیورٹی گارڈ نے شہری کو ماسک لگائے بغیر اسٹور میں داخل ہونے سے منع کردیا تھا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ پولیس نے شہری کی ہلاکت کے بعد مقدمی درج کرلیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اس مہلک وائرس سے 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھ سے زائد بیمار ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی