اسرائیلی وزیر کا دورہ مسجد اقصیٰ

اسرائیلی وزیر کا دورہ مسجد اقصیٰ، پاکستان کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: پاکستان نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے احاطے کے غیر حساس اور اشتعال انگیز دورے کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر اتامر بن گویر کے مسجد اقصیٰ کے احاطے کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قرار دیا۔
دوسری جانب فلسطین، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک نے اسرائیلی وزیر وزیر اتامر بن گویر کے یروشلم میں مقدس مقام مسجد اقصیٰ کے دورے پر شدید تنقید کی ہے۔
اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتامر بن گویر نے منگل کے روز سخت سکیورٹی میں مسجد اقصٰی کا دورہ کیا۔
یاد رہے کہ یروشلم کے پرانے شہر میں واقع مسجد اقصیٰ نہ صرف مسلمانوں کے لیے سب سے قابل احترام مقامات میں سے ایک ہے بلکہ یہودیوں کے لیے بھی یہاں مقدس مقام ہے جسے حرم الشریف کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے