پنجاب میں اعتماد کا ووٹ

پنجاب میں اعتماد کا ووٹ، پی ٹی آئی کیلیے اراکین کی تعداد چلینج بن گئی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلیے ارکان پورے کرنا پاکستان تھریک انصاف کے لیے چلینج بن گیا ہے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 186 ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا خدشہ ہے جبکہ مخصوص نشست پر منتخب زہرا نقوی پہلے ہی پرویزالہٰی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایم پی اے مومنہ وحید کا بھی وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف میں پُرانا کارکن دلبرداشتہ ہے، پرویزالہٰی صرف گجرات اورمنڈی بہاء الدین میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔
اس وقت تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق انہیں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور اگر دو ارکان غیر حاضر ہوئے تو پرویز الہٰی ہار جائیں گے۔
چیئر مین تھریک انصاف عمران خان نے 11 جنوری سے پہلے ہر صورت میں اعتماد کا ووٹ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے،
اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال اور محمودالرشید کو اہم ذمےداریاں سونپی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت پر ایم پی اے کا سرپرائز وزٹ