خیبرپختونخوا میں ایڈز

خیبرپختونخوامیں ایڈزنے ہزاروں افرادکولپیٹ میں لے لیا

ویب ڈیسک : 54خواجہ سرائوں کو ملاکر خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تعداد13ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ 746نئے مریض گذشتہ سال ہسپتالوں میں تشخیص کئے گئے اور مجموعی طور اب تک ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مریضوں کو علاج کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے جبکہ باقی مریض نجی طور پر یا دیگر صوبوں میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایڈز کا مرض محفوظ انتقال خون، غیر معیاری دندان سازی اور انجکشن وغیرہ سے نشہ کرنے اور سیکس کے ذریعے پھیل رہا ہے
اس وقت صوبہ میں محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے تحت ایچ آئی وی ایڈز کے 13ہزار مریض موجود ہیں جن میں سے ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 883 ہے موجودہ وقت میں دیگر بیماریوں سے متاثرہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد بھی پشاور میں سب سے زیادہ 868 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بنوں میں 710 مریض مفت علاج کیلئے رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ گذشتہ سال یعنی 2022ء میں خیبر پختونخوا میں ایڈز کے 746نئے مریض سامنے آئے ہیں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ مریضوں میں 700افراد نشہ کرنے والے اور 54 خواجہ سرا بھی شامل ہیں جن کی رجسٹریشن اور مفت علاج کے لئے 8 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے