پاکستانی سفارتخانے پر حملہ

پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنیوالے 8 داعش دہشت گرد مار دیئے،افغانستان

ویب ڈیسک :افغانستان نے دعویٰ کیا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے داعش کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز کابل میں دولت اسلامیہ کے خطرناک نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا گیا جو پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ اس ہوٹل پر بھی حملے میں ملوث تھے جہاں چینی شہری رہائش پذیر تھے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ نمروز میں بھی دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ بدھ کے آپریشن میں داعش کے تین ٹھکانے تباہ کیے گئے، 8 ارکان ہلاک اور سات گرفتار کیے گئے جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ داعش کے اس نیٹ ورک نے مزید حملوں اور اہداف کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل