نااہل ہونے کے باوجود

نااہل ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین کیوں؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے کے باوجود پارٹی کی چیئرمین شپ پر برقرار رہنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 11 جنوری کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مقررہ تاریخ پر ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نااہل ہونے کے باوجود آپ پارٹی کے چیئرمین ہیں، نا اہلی کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پرعمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول