افغانستان میں پابندیوں سے متاثرہ پاکستانی طالبات بھی سڑکوں پرآگئیں

ویب ڈیسک :افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی وجہ سے متاثر ہونے والی پاکستانی طالبات بھی سڑکوں پرآگئی۔ افغان تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم پاکستانی طالبات کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اچانک سے خواتین کو کہا گیا کہ وہ اب یونیورسٹی نہیں آسکتیں۔ اب پاکستان آنے پر کہا جا رہا ہے کہ آپ یہاں کیوں داخلہ لینا چاہتی ہیں۔
یہ بات بی بی سی کو ایک متاثرہ پاکستانی طالبہ نے بتائی ہے جو خواتین کی تعلیم پر طالبان حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی پابندی کے بعد دیگر 120 پاکستانی طالبات کے ساتھ واپس پاکستان آ گئی ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ سال 22 دسمبر کو طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والی طالبات وہاں سے نکلنے پر مجبور ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق