افراد جاں بحق

بنوں و سوات میں مختلف حادثات اور واقعات، 5 افراد جاں بحق

بنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، سوات کے علاقے مانیار میں گیس لیکج کے باعث میاں بیوی جاں بحق ہو گئے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مانیار میں گیس لیکج کی وجہ سے بے ہونے والے میاں اور بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے، بعد ازیں ڈاکٹرز نے دونوں کی موت کی تصدیق کر دی۔
دوسری طرف بنوں میں دوستی کے تنازعہ، گھریلو ناچاقی اور پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بنوں کے علاقے نورنگ دلوخیل میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کیا جبکہ سیروبڈاخیل میں پرانی دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ تھانہ منڈان کی حدود گلین بھرت میں بھی دوستی کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف