پشاور میں فی کلو آٹے کی قیمت 150 روپے سے تجاوز کر گئی، روٹی بھی 30 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی آٹے کا بحران جاری ہے، پشاور میں آٹے کے نرخ بے قابو ہو گئے فی کلو آٹے کی قیمت 150 روپے سے تجاوز کر گئی۔
گندم اور آٹے کے نرخ بڑھنے کے بعد نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھادی جس کے بعد پشاور میں روٹی بھی 30 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
