سی این جی بندش کے باوجود گھریلو صارفین گیس سے محروم

ویب ڈیسک :پشاور شہر میں کئی روز سے سی این جی بندش کے باجود بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس میسر نہیں جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، یکم جنوری سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھروں کو گیس کی فراہمی کیلئے سی این جی سٹیشنز کی بندش کے فیصلہ سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری بند ہو کر رہ گئی ہے
جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانا اضافہ بھی کیا گیا ہے، اس فیصلے کے باوجود بھی گھروں کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی اور شہر کے بیشتر علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس بحران کا سامنا ہے، شہریوں بالخصوص طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش سے ٹرانسپورٹ مشکلات درپیش ہیں جبکہ کرایوں میں اضافہ کا بوجھ دوہرا عذاب ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز پر خطرات منڈلانے لگے