آٹے کا متبادل چاول بھی مہنگا، دسترس سے باہر ہوگیا

ویب ڈیسک :آٹے کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ ہی پشاور میں دیگر اشیاء خوردونوش کی مانگ بڑھ گئی جبکہ منافع خوروں نے چاول اور گھی سمیت دیگر متبادل اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں، پشاور کی مارکیٹ میں شہریوں نے گندم کے متبادل کے طور پر چاولوں کی خریداری شروع کر دی ہے تاہم چاول بھی شہریوں کی دسترس سے باہر ہیں جبکہ ناجائز منافع خوری کیلئے تاجروں نے اب چاول بھی ذخیرہ کرنا شروع کردیئے ہیں
پشاور کی مارکیٹ میں دو ماہ قبل چاول کی 49کلو کی بوری کی قیمت 11ہزار روپے تھی تاہم دو ماہ کے دوران اس کی قیمت میں 36 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور یہ بوری اب مارکیٹ میں 15ہزار سے لے کر 15ہزار 200 روپے تک میسر ہے، اسی طرح پشاور میں 5کلو گھی کا کاٹن ایک ہفتہ قبل ایک ہزار 850 روپے میں میسر تھا جو اب 2ہزار 150روپے ہوگیا ہے، صرف ایک ہفتے میں گھی کے 5کلو کاٹن کی قیمت میں تین سو روپے اضافہ ہوا ہے، اسی طرح دالوں کی قیمت میں بھی 20فیصد تک اضافہ کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بارش جاری،صاف پانی کے کنویں سیلابی پانی سے بھرگئے