قلعہ سیف اللہ میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم،7 افراد جاں بحق،10 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: قلعہ سیف اللہ میں توراوسکی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سےزائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں توراوسکی کے قریب مسافر بس اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 10 سےزائد شدید زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔ مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب