پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ کیلئے لیگ سپنر اسامہ میر کو ون ڈے کیپ دی ہے،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی، بابر اعظم(کپتان)، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رئوف، محمد نواز اور اسامہ میر۔
