وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج

الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دیے جانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔
یاد رہے الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 9 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم