سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری

سعودی عرب کا پاکستان میں10 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پر غور

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پر غور شروع کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ ہو گیا جس کے لیے منصوبہ سازی بھی شروع کردی گئی ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
سعودی عرب کی جانب سے ڈیپازٹ کی رقم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ سعودی ولی عہد نے تمام معاملات پر غور کا کہہ دیا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت