گیس،بجلی کی قیمتیں اور پٹرولیم لیوی بڑھائیں،آئی ایم ایف کا مطالبہ

ویب ڈیسک :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرنے اور مصنوعی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جنیوا کانفرنس کی سائیڈلائن پر آئی ایم ایف وفد سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملاقات کریں گے جس میں آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پاکستان ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرے، ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 جون 2023 تک پیٹرولیم لیوی855 ارب روپے جمع کرنیکا پلان دینا ہوگا، جس کے لیے ڈیزل پر لیوی فوری 32.5 روپے بڑھا کر 50 روپے لیٹرکرنا ہوگی، گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنا ہوگا جس کے لیے گیس کے ریٹ بڑھانا ہوں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سبسڈیز کا خاتمہ چاہتا ہے، آئی ایم ایف ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپے کے اضافے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے، پاکستان کوبجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی کے ریٹ بڑھانے ہوں گے، آئی ایم ایف بجلی کا فی یونٹ ریٹ 3.5 روپے بڑھانے کا مطالبہ کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے ریلیف کی درخواست کریں گے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ