سوات میں مہنگائی کے خلاف چار احتجاجی مظاہرے،روڈ بلاک

ویب ڈیسک :سوات میں ایک ہی روز مہنگائی کے خلاف چار احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ آٹا نہ ملنے اور موجودہ مہنگائی کے خلاف اوڈیگرام میں اہلِ علاقہ نے مینگورہ، پشاور مین روڈ بند کرکے احتجاج کیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ فیض آباد سیدو شریف میں بھی اہلِ علاقہ نے سیدو، امانکوٹ روڈ بند کرکے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ مینگورہ کے نشاط چوک میں بھی سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ٹرانسپورٹ یونین اور رکشہ یونین کی جانب سے بھی مکان باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ