بنوں میں پولیس مقابلہ کے دوران 2 ملزم بھائی ہلاک ہوگئے

ویب ڈیسک : بنوں ڈوگر عمر زئی میں ڈومیل پولیس پر حملہ میں ملوث مبینہ 2 ملزم بھائی پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ ملزم پولیس اہلکار کو شہید کرنے اور دوسرے کو زخمی کرنے سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ٹان شپ کی حدود میں ملزموں نے ایک پولیس اہلکار پشم خان کو شہید اور دوسرے اہلکار شاہ ولی خان کو زخمی کر دیا تھا۔ ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ گزشتہ شب پولیس کی خصوصی ٹیموں نے ماسٹر کورونہ لنڈی جالندھر نزد انڈس ہائی وے پر ملزموں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔ بعد ازاں تلاشی پر دونوں ملزم ہلاک پائے گئے۔ دونوں ملزم بھائی نثار اور نورقد ایاز پسران شیر بہادر ساکنان ڈوگر عمرزئی گزشتہ روز بنوں پولیس کے اہلکار پشم خان کو شہید کرنے اور کانسٹیبل شاہ ولی خان کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں بنوں پولیس کو مطلوب تھا۔ دونوں ملزم کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی