چارسدہ میں آٹا بحران شدید، نا نبائیوںنے روٹی کا وزن کم کردیا

ویب ڈیسک : نان بائیوں نے ،20روپے کی روٹی کا وزن کم کرکے 10روپے کی روٹی کے برابر کر دی ، ۔صوبے بھر کی طرح ضلع چارسدہ میں بھی آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور عوام آٹے کے حصول کیلئے خوار ہونے لگے ۔آٹا بحران سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے زیادہ تر نا ن بائیوںنے روٹی کا وزن کم کردیا ہے اور دس روپے والی روٹی کی 20روپے میں کھلے عام فروخت ہورہی ہے
جبکہ انتظامیہ نے تا حال اس طرف کوئی توجہ نہیں دی فلور ملز سے ڈیلرزکو سرکاری آٹا کے تھیلے مقررہ کوٹہ سے کم ملتے ہیں جو کہ غریب لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے اور وہی کم تھیلے سرکاری نرخ کی بجائے اوپن مارکیٹ میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ چارسدہ کے عوامی سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر اصلاح ا حوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ سبسڈائیڈ سرکاری آٹا کی یونین کونسلوں کی سطح پر تقسیم کا کوٹہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوالے کر دیا گیا ہے اسی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بعض رپورٹس کے مطابق افغانستان کو بھی آٹے کی سمگلنگ جاری ہے جس سے آٹے کی قلت شدت اختیار کرکے بحران میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف