سینی ٹیشن کمپنی اور ملازمین کی لڑائی، شہریوں پر پانی بند

ویب ڈیسک :سینی ٹیشن کمپنی پشاور کی انتظامیہ اور ملازمین کی جنگ میں پشاور کے عوام رل گئے ملازمین نے صبح ہوتے ہی ہڑتال کردی جبکہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی روکنے کیلئے ٹیوب ویلوں کے کنکشن بھی کاٹ دئے بڑی تعداد میں ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے پشاور کا صفائی آپریشن بھی عملی طور پر معطل ہوگیا پشاور کی سینی ٹیشن کمپنی انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان کئی ماہ سے جنگ چلی آرہی ہے جس کا براہ راست نشانہ پشاور کے عوام ہیں پشاور کے شہریوں کو گزشتہ روز پینے کے پانی سے محروم کردیا گیا جبکہ ان کے گھروں کے سامنے سے کچرا بھی نہیں اٹھایا گیا سینی ٹیشن کمپنی ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد محکمہ بلدیات بھی حرکت میں آگیا اور فوری طور پر ملازمین کے تحفظا ت دور کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی اور سابق چیئرمین سینی ٹیشن بورڈ شوکت علی، موجودہ چیئرمین بورڈ رضوان بنگش اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سینی ٹیشن کمپنی حسن ناصر شامل ہے
محکمہ بلدیات نے سینی ٹیشن کمپنی سے واپس بھیجے گئے 37ملازمین کو بھی دوبارہ کمپنی کے سپرد کردیا ہے اور انکی واپسی کے حکم نامہ کو واپس لے لیا ہے جبکہ کمیٹی کو ملازمین کے تحفظ دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے سینی ٹیشن کمپنی ترجمان نے ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ملازم کو فارغ نہیں کیا ہے جبکہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی صدر ملک محمد نوید اعوان اورجنرل سیکرٹری سید وقار شاہ سمیت کابینہ ارکان نے کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی کیڈر ملازمین کو جلدازجلد انکریمنٹ دیا جائے اور واٹر سپلائی ملازمین کو ماہانہ اور ٹائم بھی جاری کر دیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری