آٹےکی قیمتوں میں اضافے

آٹےکی قیمتوں میں اضافے پرہائیکورٹ کانوٹس، محکمہ خوراک کےاعلیٰ حکام طلب

ویب ڈیسک: پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصررشید نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران کو کل عدالت طلب کرلیا۔
پشاورہائیکورٹ نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹس لے لیا، عدالت نے کل وفاقی اور صوبائی سیکریٹری فوڈ، ڈائریکٹر فوڈ کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس قیصر رشید نے استفسارکیا کہ کیا اس صوبے میں کوئی وزیرخوارک ہے؟عوام آٹے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی، حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں کے معاملے پر محکمہ خوراک کے وفاقی و صوبائی اعلیٰ حکام کو کل طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ :6 ماہ کے دوران 9ہزار مائیں شہید ہو گئیں

واضح رہے پشاور سمیت صوبہ بھرمیں گزشتہ چند ہفتوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800 روپے تک کا اضافہ ہواہے ،صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3000 روپے میں فروخت ہو رہاہے۔