بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبرن رینیگیڈس کو 20 رنز سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبرن رینیگیڈس کو بیس رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق میلبرن رینیگیڈس نے ٹاس جیت کر پہلے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، کرس لیون 69 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ایڈم ہوس نے 33 اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، میلبرن رینیگیڈس کی جانب سے روونتھاکیلیپوتھا نے دو جبکہ کین رچرڈسن اور ویل سوترلینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں میلبرن رینیگیڈس کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنا پائے اور میچ بیس رنز سے ہار گئی، میلبرن رینیگیڈس کی جانب سے سام ہارپر نے 63، میٹ کرچلی نے 33 اور ویل سوترلینڈ نے 31 رنز بنائے، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے بنجمن مانینٹی ، ویس اگر اور میتھیو شارٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، کرس لیون کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر