بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، فارچون بریشال نے رنگ پور رائیڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فارچون باریشال نے رنگ پور رائیڈرز کو چھ وکٹوں سے با آسانی شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق فارچون باریشال نے ٹاس جیت کر پہلے رنگ پور رائیڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رنزبنائے، رنگ پور رائیڈرز کی جانب سے شعیب ملک 54 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ رونی تعلقدار نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی، فارچون باریشال کی جانب سے چٹورنگا ڈی سلوا اور مہدی حسن میراز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن اور عبادت حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں فارچون باریشال نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، ابراہیم زردان 52، مہدی حسن میراز 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رنگ پور رائیڈرز کی جانب سے سکندر رضا نے دو جبکہ رقیب الحسن اور روبی الحق نے ایک وکٹ حاصل کی، مہدی حسن میراز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان