بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، سہلٹ سٹرائیکرز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 62 رنز سے شکست دیدی

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سہلٹ سٹرائیکرز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کی ٹیم کو 62 رنز کے واضح فرق سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ڈومینیٹرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے سہلٹ سٹرائیکرز کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا ڈالے، سہلٹ سٹرائیکرز کی جانب سے توحید ہردوئی نے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 84 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، نجم الحسن شانتو نے 57 رنز بنائے، ڈھاکا ڈومینیٹرز کی جانب سے ال امین حسین نے تین، تسکین احمد نے دو جبکہ عرفات سنی اور عارف الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ڈھاکا ڈومینیٹرز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 139 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 62 رنز کے فرق سے ہار گئی، عثمان غنی نے 44 جبکہ محمد مٹھن نے 42 رنز بنائے، سہلٹ ٹائیگرز کی جانب سے عماد وسیم، مشرفی مرتضیٰ اور محمد عامر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ رضا الرحمان راجہ ، تھسیرا پریرا اور نجم الحسن شانتو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان