مالی بحران

مالی بحران،ایم ٹی آئی بنوں میں ٹیسٹ اورا یکسریز محدود

ویب ڈیسک : ملک میں جاری مالی بحران کو بنیاد بناکر ایم ٹی آئی بنوں میں ایکسرے اور لیبارٹری ٹیسٹ محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس ضمن میں ہسپتال کے متعلقہ سٹاف کو انتہائی ضرورت کے تحت مذکورہ ٹیسٹ اور ایکسریز وغیرہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے مریض کی جانب سے مطالبہ نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ سہولیات نہ دینے کا عندیہ دیاگیاہے
اس حوالہ سے گذشتہ روز ایم ٹی آئی بنوں کے پتھالوجی اور ریڈیالوجی شعبہ جات کے سربراہان کو جاری مراسلہ کے مطابق ملک میں جاری معاشی اور مالی بحران کے پیش نظر ایکسریز فلمز اورلیبارٹری کیمیکل کا شدید بحران پیدا ہوا ہے اس لئے ٹی ایم اوز، ہائوس جاب آفیسرز اور کنسلٹنٹ وغیرہ کو آگاہ کیا جائے کہ مذکورہ ٹیسٹ وغیرہ انتہائی ضرورت کی بنیاد پر تجویز کرائے جائیں اور اگر مریض کی جانب سے مطالبہ نہیں کیا جاتا ہے تو اس وقت تک ٹیسٹ اور ایکسریز وغیرہ سے اجتناب کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند