پشاور بس سٹینڈ کی تعمیر

پشاور بس سٹینڈ کی تعمیر، پی ڈی اے اور ضلعی حکومت میں اختلاف

ویب ڈیسک : پشاور بس سٹینڈ کی تعمیر پر پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے اختلافات شدت اختیار کرگئے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اب تک کے اخراجات واپس کرنے پر بس سٹینڈ کی تعمیر کیپیٹل میٹروپولیٹن کو سونپنے کی یقین دہانی کرادی ہے محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق ایک اجلاس کے دوران پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ پشاور بس سٹینڈ کی تعمیر پی ڈی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کا تھا فیصلے کی رو سے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بس سٹینڈ کی تعمیر اپنے وسائل سے کریگی اور اس کے بعد اس اخراجات اور منافع کی وصولی تک بس سٹینڈ پی ڈی اے کے پاس رہے گا اور بعد میں یہ کیپیٹل میٹروپولیٹن کو حوالے کردیا جائیگا
تاہم اگر پی ڈی اے کو اب تک کے خرچ کئے گئے فنڈز کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی جانب سے واپس کردیئے جاتے ہیں تو پی ڈی اے اس کی تعمیر حوالے کردیگی اس کے بعد کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اس کو جس طرح چاہے مکمل کرے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے کیپیٹل میٹروپولیٹن سے بزنس ماڈل طلب کرلیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ بس سٹینڈ کی تعمیر مکمل ہونے کا وقت اور اس سے آمدن کے حصول کا پورا ماڈل فراہم کیاجائے جس کے بعد بس اڈہ حوالے کرنے کا فیصلہ کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ