چوہدری شجاعت حسین

شہبازشریف پاکستان کیلئے گدا گری کررہے ہیں، چوہدری شجاعت حسین

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو پاکستان کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق عالمی ڈونر کانفرنس پر ہونے والی تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے، گداگری کا الزام لگانے والے ایسا کر کے اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں جبکہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو گداگری پاکستان کے لیے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سیلاب زدگان کی بحالی اور عوام کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں، ان کے لیے اگر چوک میں کھڑے ہو کر بھی پیسے مانگنے پڑیں تو انھیں فخر ہونا چاہیے، اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل جینیوا میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلیے پاکستان کو 9 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے