وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح پر وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہبازشریف، یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
دورے میں وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ دونوں ممالک کے رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کی یواےای کے تاجروں اور سرمایہ کاروں سےبھی ملاقات شیڈول ہے ملاقاتوں کے دوان برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے