اعتماد کا ووٹ

پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ ، کرسیاں چل گئیں

ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے رات گئے ہنگامہ خیزاجلاس کے دوران اعتماد کاووٹ حاصل کرلیا جبکہ اپوزیشن نے اجلاس کابائیکاٹ کردیا۔پاکستان تحریک انصاف نے پرویزالٰہی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے پنجاب اسمبلی میں راتوں رات کارروائی شروع کی گئی اوروزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ کیلئے قرارداد پیش کر دی گئی ، راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع کیاگیا اس دوران پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی اورایک موقع پراراکین کے درمیان ہاتھاپائی اورکرسیاں چلنے کی نوبت بھی آئی۔
اپوزیشن نے اجلاس کابائیکاٹ کیاتاہم حکومتی اراکین نے رائے شماری کاعمل جاری رکھا جس کے بعد سپیکر نے رولنگ پڑھ کرسنائی اوربتایا کہ پرویزالٰہی نے 186نمبر پورے کرکے اعتمادکاووٹ لے لیا ہے اب اس کی کاپی گورنرکوبھیجی جارہی ہے۔اسمبلی کے بعدوفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کی کارروائی آئین کے خلاف ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے۔ملک احمد خان نے کہا کہ ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی رولز کو بلڈوز کیا،یہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے ۔عطا تارڑ نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کیا جانا بدنیتی ہے۔دوسری طرف وفاقی وزیر فواد چوہدری اوردیگررہنمائوں نے ٹویٹس کی ہیں کہ پرویزالٰہی نے 186ووٹ حاصل کرلئے ہیں پی ڈی ایم نے گورنر کوذلیل کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند