وانا میں دھرنا

وانا میں بدامنی اوراغواء واقعات کے خلاف دھرنا چھٹے روز میں داخل

ویب ڈیسک :وانامیں بدامنی اوراغواء کی وارداتوں کے خلاف دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔ جمیعت علمائے اسلام کے رہنماو تحصیل چیئرمین مولانا محمد صالح نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد علاقے میں امن قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ امن کے قیام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے تاکہ یہاں کے عوام کو تحفظ مل سکے ۔
انہوں نے کہا کہ جب سے لوئر وزیرستان میں امن کی فضاخراب ہوئی تومیں نے ذاتی طور پر اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں بات کی،آئندہ بھی اپنی ذمہ داری ادا کرتارہوں گا۔ دوسرے مقررین نے بھی کہا کہ جب تک حکومت امن کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنا منتظمین و سیاسی قائدین نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک ابھی ختم نہیں ہوااور بعض لوگوں کی رائے ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ