بدامنی واقعات گلبہار

بدامنی واقعات’گلبہار میں گلیوں کو آہنی گیٹ لگا دیئے گئے

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقے گلبہار میں پے درپے دہشتگردی کے واقعات کے بعد مقامی آبادی نے گلیوں کو آہنی گیٹ لگا کر بند کر دیا ۔ انتظامی طور پر پشاور کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ کے پاس ہونے کے باوجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے گلیاں بند کردی ہیں تاہم گلیوں کی بندش سے بڑی تعداد میں شہریوں کو سفری مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور کے علاقے گلبہار میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر ہونیوالے ہینڈ گرینیڈ حملے اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں کے بعد مقامی آبادی خود ہی اپنی سکیورٹی کیلئے میدان میں آگئی ہے ایک جانب پولیس اس تمام عمل سے بے خبر ہے تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی آنکھیں موند لی ہیں شہریوں نے گلبہار کو لکی ڈھیری روڈ سے ملانے والی تمام گلیوں کو آہنی گیٹ لگا کر بند کر دیا ہے اور جب ان کی مرضی ہوتی ہے
تب وہ اس راستے کو کھول دیتے ہیں شہریوں کے مطابق ان راستوں کی بندش سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گلیوں کو بند کرنے سے گلبہار کی سڑکوں پر بھی گاڑیوں کا رش بڑھ گیا ہے جس کے باعث ٹریفک جام بھی معمول ہے۔ اور شہریوں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہورہا ہے شہریوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کو سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کئے گئے انتظامات ختم کئے جائیں تاکہ شہری محفوظ بھی رہیں اور انہیں سفر کرنے کیلئے متبادل راستے بھی مہیا رہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار