افغان خواتین کھلاڑی خوفزدہ

کھیل ممنوع،افغان خواتین کھلاڑی طالبان کی دھمکیوں سے خوفزدہ

ویب ڈیسک : کھیلوں کیلئے نورا کا عزم اتنا زبردست تھا کہ اس نے برسوں تک اپنے خاندان کی مخالفت کو مسترد کیا۔ اس کی ماں کی مار پیٹ اور پڑوسیوں کے طنز بھی اسے ان کھیلوں سے نہ روک سکے جن سے وہ پیار کرتی تھی۔لیکن 20 سالہ افغان خاتون اپنے ملک کے طالبان حکمرانوں کا مقابلہ نہ کر سکی۔ نورا اور اس جیسی دیگر خواتین کا کہنا ہے کہ انھوں نے صرف خواتین اور لڑکیوں کے لئے تمام کھیلوں پر پابندی نہیں لگائی ہے، بلکہ انھوں نے ان لوگوں کو ڈرایا اور ہراساں بھی کیا جو کبھی کھیل چکے تھے، اکثر انھیں نجی طور پر پریکٹس کرنے سے بھی ڈراتے تھے۔اس رویے سے نورا بکھر کر رہ گئی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ "میں اب وہی لڑکی نہیں ہوں،” جب سے طالبان آئے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں مر گئی ہوں۔
متعدد لڑکیوں اور خواتین نے جو کبھی مختلف قسم کے کھیل کھیلتی تھیں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ انہیں طالبان نے چھاپوں اور فون کالز کے ذریعے ڈرایا ہے کہ وہ کھیلوں میں مشغول نہ ہوں۔ خواتین اور لڑکیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس خوف سے بات کی کہ انہیں مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے ایک اے پی فوٹوگرافر کے لیے پورٹریٹ کے لیے ان کھیلوں کے سامان کے ساتھ پوزبھی دئیے جو وہ پسند کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنی شناخت کو برقعوں سے چھپا رکھا تھا۔ وہ عام طور پر برقع نہیں پہنتی تھیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ اب کبھی کبھی ایسا کرتی ہیں جب وہ باہر جاتی ہیں اور گمنام رہنا چاہتی ہیں اور ہراساں کیے جانے سے بچنا چاہتی ہیں۔
کھیلوں پر پابندی طالبان کی پابندیوں کی بڑھتی ہوئی مہم کا حصہ ہے جس نے لڑکیوں اور خواتین کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔اگست 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد سے طالبان نے لڑکیوں کو مڈل اور ہائی اسکول جانے سے روک دیا ہے۔ پچھلے مہینے، انہوں نے تمام خواتین کو بھی یونیورسٹیوں سے نکالنے کا حکم دیا۔طالبان خواتین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوامی مقامات پر اپنے بال اور چہرے ڈھانپیں اور انہیں پارکوں یا جمز میں جانے سے منع کرتے ہیں۔ انہوں نے خواتین کی گھر سے باہر کام کرنے کی صلاحیت کو سختی سے محدود کر دیا ہے اور حال ہی میں غیر سرکاری تنظیموں کو خواتین کو ملازمت دینے سے منع کر دیا ہے، ایسا قدم جو امداد کے اہم بہا کو متاثر کر سکتا ہے۔
طالبان سے پہلے بھی، افغانستان کے گہرے قدامت پسند معاشرے میں بہت سے لوگوں نے خواتین کے کھیلوں کی مخالفت کی تھی، جسے خواتین کی شائستگی اور معاشرے میں ان کے کردار کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ پھر بھی، پچھلی، بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ حکومت کے پاس بہت سے کھیلوں میں خواتین کے اسکولوں کے کلبوں، لیگوں اور خواتین کے لیے قومی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے پروگرام تھے۔
ایک 20 سالہ مکسڈ مارشل آرٹسٹ نے بتایا کہ کس طرح اگست 2021 میں، وہ کابل کے ایک اسپورٹس ہال میں خواتین کے ایک مقامی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی تھی۔ سامعین اور شرکاء میں یہ بات پھیل گئی کہ پیش قدمی کرنے والے طالبان شہر کے مضافات میں ہیں۔ تمام خواتین اور لڑکیاں ہال سے بھاگ گئیں۔ یہ سرینا کا اب تک کا آخری مقابلہ تھا۔مہینوں بعد اس نے لڑکیوں کو نجی طورپر تربیت دینے کی کوشش کی۔ لیکن طالبان جنگجوں نے اس جم پر چھاپہ مارا جہاں وہ تربیت لے رہے تھے اور ان سب کو گرفتار کر لیا۔ سرینا کے بقول حراست میں لڑکیوں کی تذلیل کی گئی اور ان کا مذاق اڑایا گیا۔ بزرگوں کی ثالثی کے بعد انہیں مزید کھیلوں کی مشق نہ کرنے کا وعدہ لے کر رہا کردیا گیا۔
وہ اب بھی گھر میں مشق کرتی ہے اور کبھی کبھی اپنے قریبی دوستوں کو سکھاتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ میرے لیے زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے لیکن میں ایک لڑاکا ہوں اس لیے میں زندہ رہوں گی اور لڑوں گی۔
طالبان کی اسپورٹس آرگنائزیشن اور نیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان مشواکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکام الگ الگ کھیلوں کے مقامات بنا کر خواتین کے لیے کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا اور کہا کہ ایسا کرنے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے۔ طالبان حکام نے بارہا ایسے ہی وعدے کیے ہیں کہ وہ ساتویں جماعت تک کی لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دیں گے، لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔
نورا کو اپنی پوری زندگی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس نے کھیل کھیلنے کی کوشش کی۔
ہجرت کرنے والے والدین نے کابل کے ایک غریب ضلع میں پرورش پائی، نورا نے گلی میں مقامی لڑکوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا شروع کیا۔ جب وہ نو سال کی تھیں تو ایک کوچ نے اسے دیکھا اور اس کی حوصلہ افزائی پر اس نے لڑکیوں کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔اس نے اسے اپنے والد کے علاوہ سب سے خفیہ رکھا لیکن اس کا راز اس کی اپنی صلاحیتوں نے اڑا دیا۔ 13 سال کی عمر میں، اسے اپنی عمر کے گروپ کی بہترین فٹ بال کھلاڑی قرار دیا گیا، اور اس کی تصویر اور نام ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے۔
اس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جب کوئی لڑکی مشہور ہو جاتی ہے اور اس کی تصویر ٹی وی پر دکھائی جاتی ہے تو یہ اس کے لیے اچھا دن ہوتا ہے اور وہ خوشی کے عروج پر ہوتی ہے۔ میرے لیے وہ دن بہت تلخ اور بدترین دنوں کا آغاز تھا۔غصے میں، اس کی ماں نے اسے مارا پیٹا، چیخ چیخ کر کہا کہ اسے فٹ بال کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ چھپ کر کھیلتی رہیں لیکن پھر اس وقت بے نقاب ہو گئیں جب ان کی ٹیم نے قومی چیمپئن شپ جیت لی اور اس کی تصویر خبروں میں رہی۔ ایک بار پھر، اس کی ماں نے اسے مارا۔پھر بھی، وہ ایوارڈ کی تقریب میں چپکے سے چلی گئیں۔ وہ اسٹیج پر پھوٹ کر روپڑی ،جب سامعین نے اسے داد دینے کے لیے تالیاں بجانا شروع کیں۔بقول اس کے "صرف میں جانتی تھی کہ میں تنہائی اور مشکل زندگی کی وجہ سے رو رہی ہوں،” جب اسے پتہ چلا تو اس کی ماں نے اس کے فٹ بال یونیفارم اور جوتوں کو آگ لگا دی۔نورا نے فٹ بال چھوڑ دیا، لیکن پھر باکسنگ کا رخ کیا۔ اس نے کہا کہ آخرکار اس کی ماں نے اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ وہ اسے کھیلوں سے نہیں روک سکتیں، اس سے باز آ گئی۔
اس نے بتایا کہ جس دن طالبان کابل میں داخل ہوئے، اس کے کوچ نے اس کی والدہ کو فون کیا اور کہا کہ نورا کو ملک سے باہر لے جانے کے لیے ہوائی اڈے پر جانا چاہیے۔ نورا نے کہا کہ اس کی والدہ نے پیغام نہیں پہنچایا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہ چلے جائیں۔ جب اسے اس پیغام کا علم ہوا  فرار ہونے میں بہت دیر ہو گئی  نورا نے کہا کہ اس نے اپنی کلائیاں کاٹ لیں اور اسے ہسپتال لے جانا پڑا۔”دنیا میرے لیے تاریک ہو گئی تھی،”تین ماہ بعد، ایک شخص جس نے خود کو طالبان کے رکن کے طور پر ظاہر کیا، اس کے خاندان کو فون کیا اور اسے دھمکی دی۔ "وہ کہہ رہے تھے، تم کھیل کیوں کھیلتی ہو؟ کھیل منع ہیں،” خوفزدہ ہو کر، اس نے اپنے خاندان کے آبائی شہر جانے کے لیے اپنے برقعے میں بھیس بدل کر کابل چھوڑ دیا۔ آخر کار، وہ واپس آگئی لیکن خوف میں رہتی ہے۔اب اس کا کہنا ہے کہ "اگرچہ میری زندگی مشکل بھی تھی، مجھے خود پر اعتماد تھا اور میں جانتی تھی کہ کوشش کے ساتھ، میں وہ کر سکتی ہوں جو میں چاہتی ہوں۔” اب مجھے زیادہ امید نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات