چوری کے موبائل فونز

پشاور،موبائل فون چوری روکنے کیلئے جدید فارمولا تیار

ویب ڈیسک:پشاور پولیس نے چوری کے موبائل فونز خرید فروخت کی روک تھام کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے جس کے ذریعے چوری شدہ موبائل فونز کی برآمدگی سہل اور شہریوں کو بھی سہولت میسر ہوگی۔ مانیٹرنگ کے لیے فارمولا تیار کرلیا پشاور اور گرد و نواح میں آئے روز موبائل فونز چھیننے اور چوری کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کے ایکسپرٹس نے موبائل ایپ تیار کی ہے ایپ کو باآسانی ایپ سٹور سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے موبائل فونز کاروبار سے منسلک دوکاندار اور شہری ایپ کی مدد سے فروخت کے لئے آنے والے موبائل فونز میں سے چوری شدہ موبائل کو فی الفور شناخت کر سکیں گے۔
چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر اعجاز خان کے مطابق اپلیکیشن کی مدد سے فونز کی ای ایم ائی ای سے چوری شدہ فون کا پتہ لگایا جائے گا موبائل فون کی خرید و فروخت کے وقت ایپ کے ذریعے موبائل فون کی تصدیق ہو جائے گی اس اپلی کیشن میں پشاور کے 34 مختلف تھانوں کی حدود میں چوری اور چھینے گئے موبائل کے آئی ایم آئی کا مکمل ڈیٹا ہوگا اپلی کیشن پولیس کے آئی ٹی سسٹم سے مسلسل مانیٹر ہوگا شہر کے تمام تھانوں میں درج چوری، رہزنی واقعات میں چھینے گئے موبائل کی آئی ای ایم آئی کا ریکارڈ اپلیکشن میں فیڈ کردیا گیا ہے پولیس سربراہ کے مطابق دکاندار ایپ کے ذریعے خود کو رجسٹر کروا کر اس سے فائدہ بھی حاصل کرسکیں گے اور ساتھ چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر سہولت کار بننے سے بھی بچ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشت گرد ہلاک