عمران خان چارسدہ کوبھول گئے

عمران خان جیتنے کے بعدچارسدہ کوبھول گئے ہیں،شہریوں کی تنقید

ویب ڈیسک :چارسدہ کے عوام نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے چیئر میں عمران خان پر تنقید شروع کر دی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عمران خان چارسدہ این اے 24پر ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد چارسدہ کے عوام کو بھول گئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر عوام نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں آٹا کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام رل گئے ہیں مگر عمران اپنے لگژری محل میں مزے اُڑا رہا ہے ہیں۔ چارسدہ کے عوام پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت میں آٹے کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں ۔
عوام نے مزید کہا ہے کہ عمران خان توکیا چارسدہ کے ارکان اسمبلی بھی اس مشکل وقت میں نظر نہیں آرہے اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چارسدہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء عمران خان کیلئے ووٹ مانگنے کیلئے تو منتیں سماجتیں کرتے رہے مگر اب اس مشکل گھڑی میں وہ بھی نظر نہیں آرہے۔ عوام ووٹ کے ذریعے ان لوگوں کا احتساب کریںگے ۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی