پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ کے عہدےسے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کا وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا 22 دسمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کی بناء پر درخواست نمٹا دی ہے۔
اٹارنی جنرل نے گورنر کے نوٹیفیکشن کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا۔
گورنر پنجاب کے وکیل منصور اعوان نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ گورنر سے رابطہ ہو گیا ہے، گورنر نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کردی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال