خیبرپختونخوا میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بجلی کے منصوبے رک گئے

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں امن وامان کی خراب صورت حال کے باعث پن بجلی کے منصوبے رک گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق سوات کے گورکن اورشانگلہ کے کروڑہ ہائیڈرو پاور سٹیشنز پر کام بند ہو گیا ہے، کام گزشتہ سال مئی سے چینی انجینئرز کے جانے کے بعد بند ہوا۔11.8 میگاواٹ کے کروڑہ ہائیڈر و پاورسٹیشن پر گزشتہ سال 20 مئی سے کام بند پڑا ہے جبکہ سوات گورکن مٹلتان 84 میگاواٹ پر بھی چین کے انجینئرز نے گزشتہ سال کام چھوڑ دیا تھا۔علاوہ ازیں شانگلہ کے کروڑہ ہائیڈرو پاورسٹیشن پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے مگر آج تک اس کا افتتاح نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا