چار ملکی ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کا جیت کیساتھ آغاز

سعودی عرب میں جاری چار ملکی ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے میچ میں کیمروس کو 0-1 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول انمول حرا نے آخری منٹ میں کیا۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 15 جنوری کو موریشس ویمن ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان