کابل میں دھماکہ

گزشتہ روز کابل میں دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

ویب ڈیسک : کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش کی نیوز ایجنسی نے ایک ٹیلی گرام چینل پر کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک یہ دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی اورکئی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔یاد رہے کہ طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان