ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کا میلہ کل سے یو اے ای میں سجے گا

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز جمعہ 13 جنوری سے ہو گا جبکہ فائنل 12 فروری کو کھیلا جائے۔انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںٹیموں میں 100 سے زیادہ بین الاقوامی اور چوبیس امارات میں مقیم کھلاڑی شامل ہیں لیگ 34 میچوں پر مشتمل ہے فرنچائز ٹیموں میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز (نائٹ رائیڈرز گروپ)، ڈیزرٹ وائپرز (لانسر کیپٹل)، دبئی شامل ہیں۔ کیپٹلز (جی ایم آر)، گلف جائنٹس (اڈانی اسپورٹس لائن)، ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز)، اور شارجہ واریرز (کیپری گلوبل) شامل ہیںافتتاحی میچ دبئی کیپیٹلز اور ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے درمیان مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا اور لیگ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میںہو گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا