وزیراعلیٰ محمودخان

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل کرینگے، وزیراعلیٰ محمودخان

وزیراعلیٰ محمودخان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دوں گا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمودخان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں حکم ملتے ہی خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے ہفتے کو سمری بھیجے جانے کی توقع ہے۔
بیرسٹر سیف نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی گئی ہے، سمری پر گورنر پنجاب کے دستخط کا انتظار ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہفتے کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے گورنر کو لکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، انہوں نے 186ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس