2 بلین ڈالر قرض

یواےای کا پاکستان کا 2 بلین ڈالر قرض رول اوور، مزید 1 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے ساتھ 2 بلین ڈالر قرض کو رول اوور کرنے اور مزید ایک بلین ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر آج ابو ظہبی پہنچے جہاں وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 بلین ڈالر قرض کو رول اوور کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کیا۔
شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کا ابوظبی میں خیرمقدم بھی کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اماراتی صدر نے دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کی گرانقدر خدمات کی تعریف بھی کی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق