ایبٹ آباد کے نواحی علاقے قلندر آباد مقام پر کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 2 بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے تھانہ مانگل کی حدود قلندر آباد میں کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں ذیشان عمر 22 سال،، زوجہ مسماة بشریٰ بی بی عمر 20 سال، فجر بی بی عمر 2 سال اور جنت بی بی عمر 1 سال شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا ،جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
