وزیرستان امن اولسی پاستون نے بدامنی کیخلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں جاری امن اولسی پاستون نے بدامنی کے خلاف 7 روز سے جاری دھرنا ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
جنوبی وزیرستان امن اولسی پاستون کا ضم شدہ اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، دہشت گردی، ڈاکہ زنی اور لاقانونیت کے خلاف گزشتہ 7 روز سے دھرنا جاری تھا، دھرنا کے شرکاء اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد شرکاء کی جانب سے دھرنا ختم کرکے ہم شاہراہوں کو کھول دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دھرنا شرکاء کے تمام مطالبات آئینی اور قانونی ہے جن پر جلد کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ جس پر دھرنا میں شامل لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا ختم کر اعلان کر دیا گیا، اور تمام بند راستے کھول دیئے گئے۔
دھرنا کے شرکاء نے ضم اضلاع میں جاری بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، دہشت گردی، ڈاکہ زنی اور لاقانونیت کے ماحول کو ختم کرنے اور حکومت سے امن و استحکام اور سلامتی کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات