پنجاب اسمبلی بچانے عدالت جائیں ،زرداری کی تجویز

ویب ڈیسک :سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دے دی۔ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے تینوں بڑے رہنمائوں کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت ہوئی جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی۔نواز شریف نے اس معاملے پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس فوری طور پر بلانے کی بھی تجویز دی۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ