گاڑیوں کی فروخت میں28سے56فیصد کمی آگئی

ویب ڈیسک :رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران آٹو سیکٹر کی فروخت میں28.4فیصد سے56.5فیصد تک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔صرف کاروں کی کُل فروخت 40 فیصد کمی کیساتھ جولائی تا دسمبر کے دوران 68ہزار900یونٹس رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 14 ہزار 774 یونٹس تھی۔فروخت میں کمی کی وجہ بڑھتی ہوئی قیمتیں، بلند شرح سود، مہنگی لیز، اور آٹو فنانسنگ پر پابندی کے علاوہ لیٹر آف کریڈٹ(ایل سیز) نہ کھولنے کے نتیجے میں پرزوں کی کمی کے سبب پیدا ہوئی جس کی وجہ سے مختلف اسمبلرز کی جانب سے پیداوار رک گئی، جاپانی ماڈلز کی ترسیل میں تاخیر ہوئی اور آٹوموبائل کی طلب میں بھی کمی آئی۔
ماڈل ایئر کی تبدیلی کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی جس سے دسمبر 2022 میں کاروں کی فروخت نومبر کے مقابلے میں 15 ہزار 432 یونٹس سے کم ہوکر 13 ہزار 768 ہوگئی،ماڈل ایئر کی تبدیلی کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی جس سے دسمبر 2022 میں کاروں کی فروخت نومبر کے مقابلے میں 15 ہزار 432 یونٹس سے کم ہوکر 13 ہزار 768 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی