زرمبادلہ ذخائر4ارب34کروڑ32لاکھ ڈالرکی کم ترین سطح پرآگئے ویب ڈیسک :بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوگئی  تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4ارب34 کروڑ32 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے دبائو کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ پاکستان کی طرف سے اماراتی بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزیدا یک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔اب یو اے ای ،سعودی عرب اور چین سمیت دیگر ممالک و ڈونرز سے متوقع امداد ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے امکانات ہیں۔

ویب ڈیسک :بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوگئی  تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4ارب34 کروڑ32 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے دبائو کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ پاکستان کی طرف سے اماراتی بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزیدا یک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔اب یو اے ای ،سعودی عرب اور چین سمیت دیگر ممالک و ڈونرز سے متوقع امداد ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب